منگل 23 جولائی 2019ء
منگل 23 جولائی 2019ء

 سونامزید650روپے مہنگا،قیمت نے ایک اور حد پار کرلی

کراچی (این این آئی)بین الاقومی گولڈمارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 5ڈالر کا اضافہ، جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا650روپے مہنگاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق پیرکوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 5ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1400ڈالر سے بڑھ کر1405ڈالرہوگئی۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 650روپے اور10گرام سونے کی قیمت میں 558روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت78000روپے سے بڑھ کر78650روپے اوردس گرام سونے کی قیمت66872روپے سے بڑھ کر67430روپے ہوگئی۔پیرکو چاندی کی فی تولہ قیمت اوردس گرام قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چاندی کی فی تولہ قیمت910.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت780.17روپے پرمستحکم رہی۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں