پیر 26  اگست 2019ء
پیر 26  اگست 2019ء

پاکستان میں اسٹینڈرڈ چارٹر بینک کے بند ہونے کی خبریں،بینک انتظامیہ نے وضاحت جاری کر دی

کراچی( آن لائن )سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک نے پاکستان میں کام بند کرنے کی خبروں کی تردید کر دی ہے۔ سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک انتظامیہ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک نے پاکستان میں کام بند کرنے کی خبریں جھوٹ پر مبنی ہیں، ہم ان خبروں کی مکنل تردید کرتے ہیں، سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک 150سالوں سے پاکستان میں خدماتفراہم کر رہا ہے، اور کرتا رہے گا، ہمیں ملک میں اپنے صارفین کی خدمت پر فخر ہے۔خیال رہے کہ اس سے پہلے خبر آئی تھی کہ سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک نے پاکستان میں کام بند کرنے کا فیصلہ کر googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); لیا ہے۔کہا گیا تھا کہ بینک نے تمام صارفین کے اکاونٹس حبیب بینک میں منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اوراب اس بینک کے تمام صارفین حبیب بینک کے صارفین ہوں گے

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں