بدھ 24 جولائی 2019ء
بدھ 24 جولائی 2019ء

امریکا کی عراق کو ایران سے بجلی کی خریداری کی مہلت میں توسیع

واشنگٹن (این این آئی)امریکی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا نے عراق کو ایران سے بجلی درآمد کرنے کی مہلت میں توسیع کرتے ہوئے مزید 120 دن تک ایران سے بجلی کی خریداری کی اجازت دی ہے۔خیال رہے کہ گذشتہ برس اکتوبر میں عراق نے جنرل الیکٹرک اور سیمنس کمپنیوں کے ساتھ پانچ سالہ روڈ میپ معاہدے کی منظوری دی۔ اس معاہدے کے تحت بغداد بجلی سپلائی لائنوں کی مرمت، قدرتی گیس کے وسائل کو جمع کرنے کے لیے آلات اور بجلی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے 14ارب ڈالر کابجٹ صرف کریگا۔رواں سال اپریل میں سیمنس کمپنی نے googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); عراق کو ایران سے تیل کی خریداری کی محدود اجازت دی تھی۔ اس وقت عراقی وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے کہا تھا کہ جرمن کمپنی مستقبل میں بڑے سمجھوتوں کی پوزیشن میں آگئی ہے۔خبر رساں ایجنسی 'رائیٹرز' نیتینوں فریقوں سے رابطے کے ذریعے بتایا کہ امریکی دبائو کے بعد عراق نے جنرل الیکٹرک اور سیمنس کو کنٹریکٹ کے لیے ٹینڈر داخل کرنیپر زور دیا۔ توقع ہے کہ بغداد حکومت دونوںکمپنیوں کو کنٹریکٹ دے دے گا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں