اتوار 21 جولائی 2019ء
اتوار 21 جولائی 2019ء

عید کے بعد ڈالر،یورو اور پائونڈ کی قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟نیا ریکار ڈ قائم

کراچی (این این آئی) انٹر بینک میں کاروباری ہفتے کے دوران ڈالر 7 روپے سے زائد مہنگا ہوا۔تفصیلات کاروباری ہفتے میں ڈالر اپنی بلند ترین سطح 156 روپے پر رہا اور انٹر بینک میں اس کی قدر میں 7.24 روپے اضافہ ہوا جب کہ انٹر بینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر 155.84 روپے کا ہے۔اس کے علاوہ انٹر بینک میں یورو 9.54 روپے اضافے سے 175.61 روپے کا ہوگیا اور پائونڈ اسٹرلنگ 9.11 روپے اضافے سے 197.03روپے تک پہنچ گیا۔ کاروباری ہفتے کے دوران ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا اور گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 157 googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); روپے پر بند ہوا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں