اتوار 16 جون 2019ء
اتوار 16 جون 2019ء

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اونچی اُڑان،پھر بڑا اضافہ، تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی(آن لائن) انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا۔ انٹربینک میں ڈالر 1.50 روپے مہنگا ہوکر 150.10 روپے کا ہوگیا جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 1.70 روپے اضافے ہوا جس سے ڈالر 150.50 روپے کا ہوگیا۔عیدالفطر کے بعد پیر کو کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر ایک بار پھر مستحکم ہونا شروع ہوگیا۔کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر 2 روپے 15 پیسے مہنگا ہوگیا جس سے اس کی قدر 150.75 روپے ہوگئیجب کہ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت خرید 150.50 روپے ہوگیا۔انٹربینک میں ڈالر googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); کی قدر میں اضافے سے اوپن مارکیٹ میں بھی قیمت بڑھ گئی جس کے بعد ڈالر 2.70 روپے اضافے سے 151.50 کا ہوگیا۔کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 1.50 روپے مہنگا ہوکر 150.10 روپے کا ہوگیا جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 1.70 روپے اضافے ہوا جس سے ڈالر 150.50 روپے کا ہوگیا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی خریداری قیمت 1.30 روپے اضافے سے 149.50 روپے ہوگئی۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں