پیر 19  اگست 2019ء
پیر 19  اگست 2019ء

برآمدات بڑھانے کیلئے دی جانیوالی سبسڈی آئندہ مالی سال بھی جاری رہے گی، عبدالرزاق دائود

اسلام آباد(این این آئی)مشیر تجارت عبد الرزاق دائود نے کہا ہے کہ برآمدات بڑھانے کیلئے دی جانیوالی سبسڈی آئندہ مالی سال بھی جاری رہے گی۔نجی ٹی وی کے مطابق مشیرتجارت رزاق دائودنے کہاکہ تجارتی خسارے میں کمی ہورہی ہے،برآمدات میں سات فیصد کااضافہ ہواہے،رجحان کو جاری رکھنے کیلئے مراعات جاری رکھی جائیں گی۔وفاقی مشیرتجارت نے کہا کہگارمنٹس کی برآمدات میں انتیس فیصد، سیمنٹ پچیس فیصد،باسمتی چاول اکیس فیصدجبکہ فٹ وئیرز کی برآمدات چھبیس فیصد بڑھیں جبکہ درآمدات کی مالیت میں چار ارب ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔مشیر تجارت نے بتایاکہ برآمدی سیکٹرکوبجلی اورگیس پردی جانے والی سبسڈی آئندہ مالی سال googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); بھی جاری رکھی جائیگی تاکہ برآمدات بڑھانے کے اہداف حاصل کیے جاسکیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں