اتوار 16 جون 2019ء
اتوار 16 جون 2019ء

ایف بی آر کا ایمنسٹی سکیم کی کامیابی کیلئے بڑے پیمانے پر آگاہی مہم چلانے کا فیصلہ

لاہور(این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے ایمنسٹی سکیم کی کامیابی کے لئے بڑے پیمانے پر آگاہی مہم چلانے کا فیصلہ کر لیا ،ریجنل ٹیکس دفاتر کے متعلقہ زونز کو ایمنسٹی سکیم کیلئے اہداف دیدئیے گئے ۔ بتایا گیا ہے کہ اس سلسلہ میں ایف بی آر کے افسران تاجر تنظیموں ، چیمبراور ٹیکس بار کے عہدیداروں سے رابطہ کریں گے۔ ٹیمیںآج (پیر)سے مارکیٹوں کا دورہ کر کے دکانداروں اور تاجروں کو سکیم سے متعلق بریفنگ دیں گی ۔حکومت کی جانب سے جاری کی گئی ایمنسٹی سکیم کے تحت اثاثے ظاہر کی آخری تاریخ 30جون2019ء مقرر ہے جس کے googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); بعد اثاثے ظاہر نہ کرنے پر جرمانے ، سزا اور اثاثہ جات کی ضبطگی کے لئے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں