اتوار 21 جولائی 2019ء
اتوار 21 جولائی 2019ء

مہنگائی نے پاکستانیوں کی کمر توڑ دی عیدالفطر پر خریداری کے رجحان میں40 فیصد تک کمی

لاہور (صباح نیوز)آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ مہنگائی کے باعث قوت خرید نہ ہونے کی وجہ گزشتہ سال کے مقابلے میں امسال عید الفطر پر خریداری کے رجحان میں 40فیصد تک کمی دیکھی گئی ، ملبوسات سمیت دیگر مصنوعات کی فروخت نہ ہونے سے تاجروں پر ادائیگیوں کا بوجھ بڑھ گیا ۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حالیہ چند ماہ کے دوران مہنگائی کی شدید لہر نے عوام کو بری طرح متاثر کیا ہے اور ان کی قوت خریدجواب دے گئی ہے جس کے اثرات کاروبارپر بھی پڑے ہیں ۔ انہوں نے googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); کہا کہ پیداواری لاگت بڑھنے کی وجہ سے قیمتوں میں گزشتہ سال کے مقابلے اس سال 20 تا 25 فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ سے خریداری کے رجحان میں کمی دیکھی گئی ۔بیشتر تاجروں کی جانب سے عید الفطر کیلئے پیشگی ملبوسات سمیت دیگر مصنوعات تیار کرائی گئی تھیں لیکن خریداری کے رجحان میں کمی کی وجہ سے مکمل فروخت نہیں ہونے سے ادائیگیوں کا بوجھ بڑھ گیا ہے ۔ 

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں