منگل 18 جون 2019ء
منگل 18 جون 2019ء

فی تولہ سونے کی قیمت 72000روپے سے بھی اوپر پہنچ گئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سونے کی قیمت میں 600 روپے فی تولہ اضافہ ہو گیا جس کے بعد قیمت 72 ہزار 100 روپے ہو گئی۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح154روپے پر پہنچ گیا، جبکہ انٹر بینک میں ڈالر 151روپے پرٹریڈہورہا ہے۔تفصیلات کے مطابق کرنسی مارکیٹروپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے۔ کاروبارکے آغاز پر اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 3روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر 154 روپے کی بلندسطح پر پہنچ گیا۔انٹربینک میں بھی ڈالر مزید 1روپے 35 پیسے مہنگا ہوا ، جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر151روپے کی نئی بلندترین سطح پرٹریڈ ہو رہا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں