منگل 18 جون 2019ء
منگل 18 جون 2019ء

پاکستان پر قرضوں کا مجموعی حجم 35.1 ٹریلین روپے ہوگیا ،جانتے ہیں پی ٹی آئی حکومت کے پہلے 9ماہ میں قرضے کتنے بڑھے ؟

کراچی(این این آئی)پاکستان پر قرضوں کا مجموعی حجم مارچ کے اختتام پر 35.1 ٹریلین روپے یعنی معیشت کے 91.2 فصد تک پہنچ گیا ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے گزشتہ ہفتے کے اختتام پر جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی تا مارچ ملک پر قرضوں کا مجموعی حجم 5.2 ٹریلین روپے بڑھ گیا۔مرکزی بینک کے اعدادوشمار کے مطابق مقامی، غیرملکی اور پبلک سیکٹر انٹرپرائزز کے قرضوں میں اضافہ ہوا۔حکومت نے 28.6 ٹریلین روپے کا براہ راست قرض لیا جب کہ بقیہ قرضوں کے لیے بھی وفاقی حکومت، وزارت خزانہ کی دی گئی ضمانتوں اور مرکزی بینک کے کردار کی وجہ سے ذمے دار ہے۔ پی ٹی آئی کی حکومت نے خسارے میں چلنے والے اداروں کی بحالی کا وعدہ کیا تھا۔مارچ کے اختتام تک پبلک سیکٹر انٹرپرائزز کا مجموعی خسارہ 1.9 ٹریلین روپے ہوچکا تھا۔ 9 ماہ کے دوران خسارے میں 4141.2 ٹریلین روپے یا 28.5فیصد کا اضافہ ہوا۔ 

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں