منگل 18 جون 2019ء
منگل 18 جون 2019ء

سمگل شدہ گاڑیوں کیلئے بھی ایمنسٹی اسکیم لانے کا فیصلہ

پشاور(سی پی پی) وفاقی حکومت کی جانب سے کالادھن سفید کرنے کی اسکیم کے بعد اسمگل شدہ گاڑیوں کو بھی ایمنسٹی اسکیم میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ایک روز قبل وزیراعظم عمران  کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں شریک عہدیدار نے بتایا وزیر مال نے ملاکنڈ ڈویژن اورضم شدہ سابق قبائلی اضلاع میں لاکھوں اسمگل شدہ نان کسٹمزپیڈ گاڑیوں کی طرف توجہ دلائی تو وزیر اعظم نے بتایا حکومت نے ان گاڑیوں کیلئے بھی ایمنسٹی اسکیم دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اجلاس میں شریک ایک اور عہدیدار کے مطابق عوامی ردعمل کے باعث ایسی گاڑیوں کیخلاف کارروائی میں مشکلات ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں