منگل 18 جون 2019ء
منگل 18 جون 2019ء

سرمایہ کار کنگال،پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکے پہلے روز ہی 80ارب ڈوب گئے ،مارکیٹ کا اختتام کس زون میں ہوا؟

کراچی( آن لائن ) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران شدید مندی رہی تاہم کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا اور 100 انڈیکس 83 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ بند ہوئی۔کاروباری ہفتہ کے پہلے روز پیر کو اسٹاک مارکیٹ کا اختتام مثبت زون میں ہوا اور کے ایس ای100 انڈیکس 83 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 33 ہزار 250 پوائنٹس پر بند ہوا تاہم اس سے قبل اسٹاک مارکیٹ منفی زون میں ہی ٹریڈ کرتے دیکھی گئی اور ابتدا میں ہی 8 سو سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔اسٹاک مارکیٹ کاروبار کے دوران گزشتہ 5 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی تھی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 32 پزار 352 پوائنٹس تک گر گیا تھا جس کی وجہ سے سرمایہ کاروں نے اپنا سرمایہ لگانے کے بجائے نکالنا شروع کر دیا تھا۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر ہی اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی ریکارڈ کی گئی۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 433 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 32 ہزار 733 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔کاروبار دوران اسٹاک مارکیٹ میں 132, 056, 450 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 5, 682, 196, 058 بنتی ہے۔اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کے باعث سرمایہ دار انتہائی محتاط رویہ اختیار کیے رہے۔ کاروبار کے آغاز پر ہی سرمایہ کاروں کے 80 ارب روپے ڈوب گئے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں