منگل 18 جون 2019ء
منگل 18 جون 2019ء

سندھ حکومت کا مالی خسارہ147ارب سے بھی تجاوزکرگیا،،سرکاری ملازمین کو عید کی تنخواہیں دینے میں بھی مشکلات کا سامنا

کراچی(این این آئی)سندھ حکومت کا مالی خسارہ147ارب سے بھی تجاوز کر گیاہے ،سرکاری ملازمین کو عید کی تنخواہیں دینے میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، ذرائع کے مطابق محکمہ خزانہ نے اسٹیٹ بینک سے قرض لینے کی سفارش کردی ہے۔وفاقی حکومت سے رقم نہ مل سکی ،سندھ حکومت نے اپنے اداروں نے بھی کم ٹیکس جمع کیا،جس کے باعث سندھ حکومت مشکل میں آگئی۔ذرائع کے مطابق ملازمین کو عید کی تنخواہیں دینے کیلئے بھی پیسے نہیں ہیں ۔دستاویزات کے مطابقرواں سال کے دوران صوبے بھر سے 23 ارب روپے کم ٹیکس وصول ہوگا۔سندھ ریونیوبورڈ، ایکسائز اور بورڈ آف ریونیو سمیت دیگر ادارے ٹیکس ہدف حاصل نہ کرسکے۔ صوبائی اداروں نے 143ارب روپے ٹیکس جمع کرناتھالیکن صرف 120 ارب روپے ٹیکس جمع ہوگا۔بلاواسطہ ٹیکس وصولی میں بھی صوبائی محکموں کے ہدف مکمل نہیں ہورہے ، محکمہ خزانہ کے مطابق سندھ کووفاق سے 123ارب 50 کروڑ روپے کم منتقل ہوئے ہیں۔جس کی وجہ سے صوبہ سندھ مالی مشکلات کا شکار ہورہاہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں