منگل 18 جون 2019ء
منگل 18 جون 2019ء

سٹاک مارکیٹ کو زور دار جھٹکا،کتنے مہینوں کی کم ترین سطح پر آگئی؟سرمایہ کاروں کے منہ لٹک گئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی،سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے ہیں ۔نجی ٹی وی کے مطابق سٹا ک مارکیٹ میں آج کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈکس 33 ہزار 37 پوائنٹس پر تھا تاہم اس میں کچھ دیر بعد بہتری آئی اور 129 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 33 ہزار166 کی سطح پر پہنچ گیا تاہم یہ تیزی برقرار نہ رہ سکی اور ایک بار پھر مارکیٹ پر مندی چھا گئی ۔ اب تک 808 پوائنٹس کی کمی واقع ہو چکی ہے اور 100 انڈکس 32 ہزار 358 پوائنٹس کے ساتھ 38 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گیاہے ۔دوسری جانب ڈالر کی قدر میں بھی 38پیسے اضافہ ہو گیا ہے ۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں