منگل 18 جون 2019ء
منگل 18 جون 2019ء

فاریکس مارکیٹ میں بھونچال ،ڈالر تو ڈالر۔۔۔یورو، پائونڈ کی قیمتوں میں بھی ریکار ڈ اضافہ

کراچی(این این آئی)فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 6روپے 75پیسے کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 141.40روپے سے بڑھ کر147.75روپے اور قیمت فروخت 141.51 روپے سے بڑھ کر148.25روپے پر جا پہنچی اسی طرح اسی مدت کے دورانمقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں6.50روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 143روپے سے بڑھ کر 149روپے اور قیمت فروخت 143.50روپے سے بڑھ کر150روپے پر جا پہنچی۔ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران یورو اور برطانوی پونڈ کی قدر میں بھی بالترتیب 6.40روپے اور10.70روپے کا ریکارڈ اضافہ ہوا ۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں