جمعه 18  ستمبر 2020ء
جمعه 18  ستمبر 2020ء

پی ایس او پٹرول پمپ پر الیکٹرک کار چارجنگ یونٹ کا افتتاح کر دیا گیا

اسلام آباد(این این آئی)پی ایس او پٹرول پمپ پر الیکٹرک کار چارجنگ یونٹ کا افتتاح کر دیا گیا۔ بدھ کو پی ایس او الیکٹرو کی تقریب پی ایس او پمپ ایف 7 میں منعقد ہوئی،افتتاحی تقریب میں وفاقی وزیر عمر ایوب اور معاون خصوصی پٹرولیم ندیم بابر بطور مہمان خصوصی شریک تھے ۔وفاقی وزیر عمر ایوب نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق ماحولیاتی آلودگی پر قابو پا لیں گے، قابل تجدید توانائی کی پالیسی اور یورو 5 پٹرول کی درآمد اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ وفاقی وزیر توانائی نے کہاکہ پی ایس او کی پاکستان میں googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-1557484938290-0'); }); googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); جدید طریقوں پر فیول فراہی کے اقدامات قابل ستائش ہیں، پاکستان توانائی کے شعبے میں تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔عمر ایوب نے کہاکہ انشاء اللہ ہماری پالیسیاں توانائی کے شعبے میں وسعت و ترقی لائی گئی۔ ندیم بابر نے کہاکہ ہوائی آلودگی میں اگلے دس سال تک 30 فیصد توانائی پالیسی کا اہم جز ہے، ہمیں آئندہ سالوں میں پاکستان کو ماحول پسند فیول کیطرف لے کر جانا ہے، ماحولیاتی تبدیلی اہم عالمی مسئلہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ اکلین انرجی دنیا کی سب سے بڑی ضرورت ہے، وزیراعظم عمران خان کے وڑن کے مطابق پٹرولیم ڈویڑن کلین انرجی پر کام کر رہی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں