جمعه 07  اگست 2020ء
جمعه 07  اگست 2020ء

جائے نماز کی بطور سجاوٹی قالین فروخت، معروف چینی برانڈ نے معذرت کرلی،زبردست اعلان کردیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف چینی برانڈ شین نے حال ہی میں جائے نماز کو بطور سجاوٹی قالین فروخت کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد مسلمانوں کی جانب سے غم و غصے کا اظہار کیا گیا۔سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے نا صرف برانڈ پر تنقید کی جانے لگی بلکہ شین کو بائیکاٹ کرنے کا بھی مطالبہ کیا جا رہا تھا۔بعد ازاں آن لائن اسٹور شین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے مسلمانوں سے معذرت کرتے ہوئے ایک پیغام شیئر کیا۔شین نے جائے نماز کوبطور سجاوٹی قالینوں کے طور پر فروخت کرنے کو اپنی ’’سنگین غلطی‘ ‘قرار دیتے ہوئے googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-1557484938290-0'); }); googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); معافی مانگی اور اپنی ایسی تمام مصنوعات کو ناصرف ویب سائٹ سے ہٹا دیا بلکہ دکانداروں کو بھی فروخت کرنے سے منع کردیا۔بین الاقوامی چینی برانڈ ’’شین‘‘ نے اپنے پیغام میں مزید لکھا کہ ہمیں اپنی اس غلطی پر دل سے افسوس ہے۔ ایسی مصنوعات کی فروخت کے حوالے سے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی جائے گی جو ایسی چیزوں کا جائزہ لے گی تاکہ آئندہ ایسی سنگین غلطی نہ ہو۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں