اتوار 09  اگست 2020ء
اتوار 09  اگست 2020ء

ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر میں بھاری اضافہ، انتہائی مثبت پیشرفت

کراچی (این این آئی)گزشتہ ہفتہ کے دوران ملکی مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر میں81کروڑ91لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوگیا۔3جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر17ارب97کروڑ10لاکھ ڈالر سے بڑھ کر18ارب79کروڑ1لاکھ ڈالرکی سطح پر پہنچ گئے ۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ ہفتہ مرکزی بینک کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر81 کروڑ6لاکھ ڈالرزکے اضافے سے12ارب4کروڑ16لاکھ ڈالرتک پہنچ گئے جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر85 لاکھ ڈالر بڑھ کر 6 ارب 74کروڑ85لاکھ ڈالر کے ذخائر کی سطح پر پہنچ گئے ۔مرکزی بینک کی اطلاعات کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران مرکزی بینک googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-1557484938290-0'); }); googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); کو چین سے ایک ہزار ملین ڈالرزموصول ہوئے ہیں۔ جبکہ گزشتہ ہفتے مرکزی بینک نے 23کروڑ12لاکھ ڈالرزکی بیرونی سرکاری ادائیگیاں کیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں