جمعرات 06  اگست 2020ء
جمعرات 06  اگست 2020ء

ترجمان پاکستان ریلوے کی بزرگ شہریوں، صحافیوں اورطلبہ کے لیے سفری رعائیت ختم کرنے خبروں کی   تردید 

لاہور (آن لائن) پاکستان ریلوے کے ترجمان نے ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے جس میں کہا گیاہے کہ ریلوے نے بزرگ شہریوں، صحافیوں اور طلبہ کے لیے سفری رعائیت ختم کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزارت ریلوے نے ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خدشات کےپیش نظرعوام کی سہولت کے لیے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے اجازت لے کر142ٹرینوں میں سے اپ اینڈ ڈائون کی 30 ٹرینیں60فیصد ایکوپینسی سے بحال کی گئیں۔ بعدازاں جن کی تعداد میں10 مزیداپ اینڈ ڈائون کی ٹرینوں کا اضافہ کیاگیا۔ 25مارچ سے لے کر 19مئی تک ریلوے کا ٹرین آپریشن تقریباً googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-1557484938290-0'); }); googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); ایک ماہ پچیس دن کے لئے مکمل طور پر بند رہا ۔اس دوران پاکستان ریلوے کو روزانہ کی بنیاد پر ایک کروڑ روپے کے خسارے کا سامنا تھا۔ اس سے پہلے بھی محکمہ خسارے کا شکار تھا تاہم محکمہ اپنے خسارے کو کم کرنے کے لیے دن رات محنت کررہاہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جیسے ہی صورتحال بہتر ہوگی ٹرینیں سسٹم پر بحال ہوجائیں گی ہرقسم کی سفری رعایتی ٹکٹ ویسے ہی دی جائیں گی جیسے پہلے پاکستان ریلوے دے رہا تھا لہٰذا یہ کہنا کہ پاکستان ریلوے نے ہر قسم کی سفری رعائیت بند کردی ہے یہ سراسر حقائق کے منافی ہے۔ یہ عارضی معطلی کو مستقل نہ سمجھا جائے جیسے ہی حالات ٹھیک ہوں گے اور ٹرینیں بحال ہوں گی صحافیوں ، بزرگ شہریوں اور طلبہ کی سہولیات دوبارہ بحال کردی جائیں گی۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں