جمعرات 16 جولائی 2020ء
جمعرات 16 جولائی 2020ء

ایف بی آر کے سینئر آفیسر کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت،طویل چھٹی پر بھیج دیا گیامتاثرہ افسر کے قریبی ساتھیوں کی بھی طبیعت ناساز ،مزید کیسز کا خ

اسلام آباد ( آن لائن)فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے شعبہ مینیجمنٹ کے سٹاف میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ،متعلقہ افسر کو طویل چھٹی پر گھر بھیج دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے شعبہ مینجمنٹ کے ایک  سینئر افسر جس کی چند سے دن طبیعت ناساز تھی ،کورونا ٹیسٹ کرانے پر رپورٹ مثبت آگئی  ہے ،کرونا وائرس تصدیق کے بعد متعلقہ افسر کوطویل  چھٹی کیلئے گھر بھیج دیا گیا ہےذرائع نے بتایا کہ متاثرہ سینئر آفیسر کے قریبی ساتھیوں کی بھی طبیعت ناساز ہے جسے کورونا ٹیسٹ کرانے کی ہدایت کی گئی ہے ،ایف بی آر googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); کے شعبہ کو سیل نہیں کیا گیا۔یاد رہے کہ ایف بی آر نے ملازمین کی حاضری سو فیصد یقینی بنانے کی ہدایات کی تھی،سینئر افسر کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آنے کے بعد ایف بی آر میں مزید کیسز سامنے آنے کا خدشہ ہے جس سے ملازمین میں خوف وہراس  پایا جاتا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں