جمعرات 16 جولائی 2020ء
جمعرات 16 جولائی 2020ء

ایف بی آر نے شناختی کارڈ پر خریداری کی حد 50ہزار روپے سے بڑھا دی،منظوری دینے کا فیصلہ

پشاور(آن لائن) ایف بی آر نے شناختی کارڈ پر خریداری کی حد 50ہزار روپے سے بڑھا کر 1لاکھ روپے کرنے کا فیصلہ کیا ہے آئندہ نئے مالی سال کے وفاقی بجٹ میں اس کی منظوری دیدی جائیگی پچاس ہزار روپے کی شرط نافذ کرنے کے بعد تاجروں نے اس پر احتجاج شروع کیاتھا تاہم وفاقی حکومت نے بعدازاں 31جنوری 2020 کے لئے اس فیصلے کو موخر کیا تاہم کرونا وائرس کے باعث اس فیصلےپر عمل درآمدکو جزوی طور پرروک دیاگیا تاہم ذرائع نے بتایا ہے کہ خریداری کے لئے شناختی کارڈ کے مکمل شرط ختم کرنے کی تجویز کو مسترد googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); کیا گیا آئندہ نئے مالی سال کے بجٹ کے موقع پر تاجر تنظیموں نے تجاویز دی ہے کہ شناختی کارڈ کی شرط کو ختم کیا جائے یا اس میں ترمیم کی جائے تاہم وفاقی حکومت نے اسے ختم کرنے سے انکار کیا ہے اور صرف ترمیم کیا جائے گا ۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں