پیر 28  ستمبر 2020ء
پیر 28  ستمبر 2020ء

راجہ بازار میں آگ لگ گئی ،روئی رسی، اور پلاسٹک اشیاء کی دکانیں بھی آگ کی لپیٹ میں آگئیں 

راولپنڈی (این این آئی)راجہ بازار نمک منڈی کارنر پر واقع روئی کی دکانوں میں آتشزدگی، روئی رسی، اور پلاسٹک اشیاء کی دکانیں بھی آگ کی لپیٹ میں آگئیں ، اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122. اور سٹی ڈسٹرکٹ فائر بر یگیڈ موقع پر پہنچیں ، آگ بجھانے کے عمل میں 40 سے زائد اہلکار اور فائر بریگیڈ کی 12 گاڑیوں سمیت واٹر  ٹینک شامل تھے ۔ حکا م کے مطابق آگ لگنے کی فوریوجوہات معلوم نہ ہوسکی۔ ذرائع کے مطابق سی ڈی اے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ،ریسکیو دیگر فائربریگیڈ کی کاوشوں کے بعد آگ بجھائی گئی ، روئی رسی،کپڑے اور پلاسٹک googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); اشیاء کی دکانوں کو لپیٹ میں لینے والی آگ کے باعث درجنوں دکانیں جل گئیں ۔ تاجروں نے کہاکہ  کروڑوں کا نقصان ہوا امدادی اداروں نے بہترین کام کیا،حکومت مالی مدد کرے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں