هفته 30 مئی 2020ء
هفته 30 مئی 2020ء

اب تک کتنے اضلاع ٹڈی دل کے حملہ سے متاثرہوئے ؟ این ڈی ایم اے  نے تفصیلات سے آگاہ کردیا

اسلام آباد (این این آئی) این ڈی ایم اے نے ملک بھر میں ٹڈی دل کے خلاف آپریشن کی تفصیلات  جاری کردیں اور بتایاہے کہ اب تک 58 اضلاع ٹڈی دل کے حملہ سے متاثرہوئے ،بلوچستان میں 30، خیبر پختونخواہ میں10، پنجاب میں 14 اور سندھ میں 4 اضلاع متاثر ہوئے۔ ترجمان کے مطابق ٹڈی دل سے متاثرہ اضلاع کا سروے اور کنٹرول آپریشن جاری ہے،گذشتہ 24 گھنٹوں میں 3لاکھ 71ہزار ہیکٹر رقبہ کا سروے ہوا،7ہزار 500 ہیکٹر رقبہ کا ٹریٹمنٹ کیا گیا۔ترجمان کے مطابق بلوچستان میں3 ہزار 900 ہیکٹر رقبہ پر اسپرے کیا گیا۔ ترجمان این ڈی ایم اے googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); کے مطابق پنجاب میں 25 سو ہیکٹر پر سپرے کیا گیا،خیبر پختونخواہ میں 800 ہکٹر رقبہ کی ٹریٹمنٹ ہوئی۔ ترجمان کے مطابق سندھ میں گذشتہ روز 300 ہیکٹر رقبہ ٹریٹمنٹ کیا گیا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں