منگل 29  ستمبر 2020ء
منگل 29  ستمبر 2020ء

کورونا کے باعث کتنے افراد انتہائی غربت کا شکار ہوسکتے ہیں؟ عالمی بینک نے  انتباہ کردیا

واشنگٹن(اے این این )عالمی بینک نے متنبے کیا ہے کہ عالمگیر وبا کورونا سے دنیا بھر میں 6 کروڑ  افراد انتہائی غربت کا شکار ہوسکتے ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے  بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق عالمی بینک کے صدر ڈیوڈ میلپاس کا کہنا ہے کہ پوری دنیا کو اس وقت عالمگیر وبا کا سامنا ہے جس کے باعث توقع کی جاتی ہے کہ امسال عالمی معاشی شرح نمو 5 فیصد کم ہوجائے گی۔عالمی بینک کے صدر کاکہنا تھا کہ مہلک کورونا وائرس کے باعث پہلے ہی لاکھوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں، لاکھوں افراد بے روزگار اور اپنے کاروبار میں نقصان googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); اٹھا چکے ہیں جب کہ صحت کے نظام کو چیلنجز کا سامنا ہے ۔عالمی بینک کے صدر  نے  کہا کہ اس صورتحال میں ہمارے تخمینے کے مطابق کورونا وائرس جلد ہی 6 کروڑ افراد کو انتہائی غربت میں دھکیل دے گا جو گزشتہ تین سالوں میں غربت کے خاتمے کے لیے ہونے والی تمام پیشرفت کو پس پشت ڈال دے گا۔واضح ہے عالمی بینک نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کے ساتھ مل کر ایک اسکیم پر کام کیا تاکہ غریب ممالک کو اس سال کے آخر تک جی 20 ممبروں کو دیے گئے قرضوں کی ادائیگی پر قرض سے نجات کی درخواست کی جاسکے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں