پیر 01 جون 2020ء
پیر 01 جون 2020ء

عالمی بینک اور پاکستان کے مابین37 کروڑ ڈالر فنڈنگ کا معاہدہ طے پا گیا

اسلام آباد(این این آئی)عالمی بینک اور وزارت اقتصادی امور کے مابین دو منصوبوں کے لیے 37 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کے معاہدے پر دستخط ہوگئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق عالمی بینک سماجی ترقیاتی پروگرام اور زرعی شعبے کیلئے پاکستان کو 37 کروڑ 10 لاکھ ڈالر فراہم کریگا، ان دو منصوبوں کے لیے عالمی بینک اور وزارت اقتصادی امور کے مابین معاہدے پر دستخط ہوگئے۔معاہدے پر دستخط کی تقریب وزارت اقتصادی امور کے آفس میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں شریک وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور خسرو بختیار نے سماجی ترقیاتی پروگرام اور زرعی شعبے میں فنڈنگ پر عالمی بینک کا googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); شکریہ ادا کیا۔عالمی بینک منصوبے کے تحت کے پی میں نظام آب پاشی کے منصوبے میں کل لاگت میں 17 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی فنڈنگ کرے گا، منصوبہ آب پاشی کا دائرہ کار کے پی کے تمام اضلاع پر ہوگا۔ عالمی بینک حکومت پنجاب کے سماجی پروگرام میں 20 کروڑ کی شراکت داری کرے گا، جس کی کل لاگت 330 ملین ڈالر ہے، سماجی ترقیاتی منصوبے میں پرائمری ہیلتھ، تعلیم اور مشروط نقد رقم کی منتقلی کے پروگرام شامل ہیں، سماجی ترقیاتی پروگرام کا دائرہ کار پنجاب کے 11 اضلاع بشمول جنوبی پنجاب کے 8 اضلاع پر ہوگا۔اس موقع پر وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور خسرور بختیار کا کہنا تھا کہ غربت کا خاتمہ اور پس ماندہ علاقوں کی ترقی ہماری اولین ترجیح ہے، حکومت پاکستان صحت اور تعلیم کے شعبے کی ترقی میں سنجیدہ ہے۔عالمی بینک کے نمائندے کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں شراکت دار جاری رکھیں گے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں