پیر 06 اپریل 2020ء
پیر 06 اپریل 2020ء

ایک ڈالر 163روپے سے بھی اوپر پہنچ گیا ،وجہ کیا بنی،مستقبل میں قیمت کہاں تک جائیگی؟ماہرین نے بتا دیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کاروبار کے آغاز پر ہی انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں ایک روپیہ 90 پیسے اضافہ جس کے بعد ڈالر 163 روپے 50 پیسے پر فروخت ہو رہاہے ۔ماہرین کا کہناہے کہ حکومت کی جانب سے شرح سود میں کمی اور کورونا وائرس کے باعث سرمایہ دار پاکستان میں سے اپنا پیسہ آہستہ آہستہ نکال رہے ہیں جس کے باعث ڈالر مہنگا ہو رہاہےاورآنےوالے دنوں میں یہ سلسلہ جاری رہ سکتا ہے ،دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے آغاز پر تیزی دیکھنے میں آئی ہے ، سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوا تو انڈیکس googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); 27 ہزار 228کی سطح پر تھا تاہم کچھ ہی دیر بعد اس میں بہتری آنا شروع ہوئی اور 100 انڈیکس میں 458 پوائنٹس کا اضافہ ہو گیاہے جس کے بعد انڈیکس 27 ہزار 687 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں