منگل 07 اپریل 2020ء
منگل 07 اپریل 2020ء

ایک ماہ میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں ریکار ڈ اضافہ، ادارہ شماریات کی رپورٹ میں انکشاف

لاہور(این این آئی) وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق دسمبر میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 9.66فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ نومبر میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 16.4فی صد کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔اعداد و شمار کے مطابق خوراک اور مشروبات سیکٹر میں 41.57فیصد، ٹیکسٹائل سیکٹر میں 50فیصد، پیپر اینڈ بورڈکی صنعت میں 33.4فیصد، چمڑے کی صنعت میں 16.1فیصد، فارما سیکٹر میں 2.83 فیصد جب کہ الیکٹرونکس میں 15.5 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔دوسری طرف آٹو سیکٹر میں 28، انجینئرنگ پروڈکٹس 10، آئرن اینڈ اسٹیل میں 3.7 فیصد کمی ہوئی، رواں مالی سال کی googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); پہلی سہ ماہی میں صنعتی پیداوار میں 3.35 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں